بادشاہ سلامت
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - بادشاہ کے معنی میں ایک تعظیمی کلمہ۔ 'بادشاہ سلامت خط کو ہاتھ میں لے کر وزیر کو دیتے ہیں۔" ( ١٩٤٤ء، صید و صیاد، ١٨٢ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بادشاہ' اور عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سلامت' سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٤ء میں 'صید و صیاد" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بادشاہ کے معنی میں ایک تعظیمی کلمہ۔ 'بادشاہ سلامت خط کو ہاتھ میں لے کر وزیر کو دیتے ہیں۔" ( ١٩٤٤ء، صید و صیاد، ١٨٢ )
جنس: مذکر